An increase in the number of corona cases across the country

ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 2 ہزار128 کیسزاورمزید 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار32 اورمجموعی اموات کی تعداد 7160 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک کورونا سے متاثر3 لاکھ 23 ہزار824 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک میں کورونا کے 28 ہزار48 فعال کیسزہیں۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار511 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 660 ، پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار 450، خیبرپختونخواہ 42 ہزار 370، اسلام آباد میں 24 ہزار 218 اوربلوچستان میں 16 ہزار 407، آزاد کشمیر5 ہزار 455 اورگلگت میں 4 ہزار452 تعداد ہوگئی۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد ،فیکٹریوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگاجب کہ اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ایک ہفتے بعد ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ دس دن میں کورونا کیسز چار گنا اضافہ ہوا،،احتیاط نہ کی تو اسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت لاک ڈاؤن کے باعث ابھی تک معاشی بحران سے نہيں نکل پارہا ، ہمیں فیکٹریاں اور دکانیں بالکل بند نہيں کرنی لیکن کاروبار میں ایس او پی کی پابندی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائيگر فورس اپنے موبائل فون سے ہمیں بتائے گی کہ کون ایس او پیز پر عمل نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک میں ہم نے بھی اپنے جلسے ختم کردیے اور باقی بھی سب سے یہی کہیں گے

Leave a Comment