بنگلا دیش میچز میں کسی پاکستانی کو ایشین الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

ہمیں پیغام مل چکا، کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری-بنگلا دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں کسی پاکستانی کرکٹر کو ایشین الیون کا حصہ نہیں بنایا جائے گا

شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ

شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے دوران ایشین الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے مابین 2 میچ بھی کھیلے جائیں گے- موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کی توقع نہیں کی جاسکتی- تاہم بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری جائش جارج نے صورتحال واضح کردی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے .کہ ہمیں پیغام مل چک-، کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، اسی لئے کسی بھی پیچیدہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا- دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کیلیے بھارتی کرکٹرز کا انتخاب بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کریں گے۔اس تمام تر معاملے کا سب سے غور طلب پہلو یہ ہے کہ یہ دو ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ منعقد کر رہا ہے لیکن اس میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کے بارے میں بیان بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سامنے آیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری جیئش جارج نے ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے. کہ ان میچوں کے لیے کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے واضح طور پر یہ کہا کہ ایشیا الیون میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہوگا. لہذا انڈیا اور پاکستان کے کرکٹرز کے ایک ساتھ ٹیم میں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایشیا الیون میں شامل پانچ انڈین کرکٹرز کی شمولیت کا فیصلہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کریں گے۔انڈین ذرائع ابلاغ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے اس بیان کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے .جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’بھارت میں سکیورٹی کی صورتحال اس وقت پاکستان سے زیادہ خراب ہے۔ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگر کوئی ٹیم یہاں کھیلنا نہیں چاہتی تو اسے اس کا جواز فراہم کرنا ہوگا۔‘

انڈیا اور بنگلہ دیش کی تقریبات میں پاکستانی ٹیم کی شرکت

ماضی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش میں خصوصی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹس میں شریک ہوتی رہی ہے۔مئی 1997 میں انڈیا کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں انڈیا کے علاوہ نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شریک تھیں۔یہ وہی ٹورنامنٹ ہے جو سعید انور کی 194 رنز کی اننگز کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔نومبر 2004 میں انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا اور کولکتہ میں ڈے نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔جنوری 1998 میں بنگلہ دیش نے سلور جوبلی آزادی کپ کا انعقاد کیا تھا جس میں بنگلہ دیش، انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں شریک تھیں۔

Leave a Comment