Eventually, Maryam Nawaz broke the silence

لاہور  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثناءاللہ خان سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف ہیروئن کا مقدمہ جھوٹا اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر بھی موجود تھیں۔ رانا ثناءاللہ خان اور ان کے اہلخانہ کو مریم نواز کی دعوت پر کھانے پر بلایا گیا تھا۔
اس موقع پر مریم نواز نے رانا ثناءاللہ خان کو ضمانت پر رہائی ملنے پر مبارکباد دی اور کہا حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور رانا ثناءاللہ خانہ کو جھوٹے کیس میں پھنسایا، جرات سے الزامات کا سامنا کرنے پر آپ اور آپ کی فیملی کو سلام ہے۔ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ اللہ مجھے اس کیس میں بھی سرخرو کرے گا۔

Leave a Comment