واشنگٹن پاکستان میں تعینات رہنے والے سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے امریکہ اور ایران کے درمیان محدود پیمانے کی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بڑی جنگ کی توقع نہیں ہے البتہ دونوں ممالک محدود پیمانے کی جنگ لڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کا رد عمل آئے گا اور امریکہ ایران کے جوابی حملے کیلئے تیار بیٹھا ہے۔
پاکستان کی پوزیشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اس معاملے پر غیر جانبدار رہنا پسند کریں گے