جب بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا تو اس کا اثر براہ راست عوام پر جاتا ہے تاہم آج ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہواہے ۔
نٹربینک کرنسی ریٹس سے مراد پاکستان میں اسٹیٹ بینک کی شرح ہے۔ بین بینک ایکسچینج ریٹ یا PKR پاکستانی روپے میں تبادلوں کی شرح جو تمام بڑی کرنسیوں میں روزانہ اپ ڈیٹ ہوتی ہے جس میں یو ایس ڈالر، یو اے ای درہم AED، سعودی ریال SAR، یورو ریٹ EUR، ریٹس اور دیگر تمام کرنسیاں شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید مہنگاہو گیاہے-جس کے بعد ڈالر کی قیمت 239روپے 25 پیسے ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث کاروبار ی افراد تشویش کا اظہار کررہے ہیں ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو 100ا نڈیکس 40 ہزار 965 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں کمی آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 37 پوائنٹس کے خسارے کے سداتھ 40 ہزار 927 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے