Islamabad High Court bans violence on children in schools

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشددپر پابندی عائد کردی اوروفاقی دارالحکومت میں بچوں پر تشدد فوری روکنے کا حکم دیدیا

 اسلام آبادہائیکورٹ میں بچوں پر تشدداورجسمانی سزاپرپابندی کیلئے معروف گلوکار شہزادرائے کی درخواست پر سماعت ہوئی،معروف گلوکارشہزاد رائے عدالت میں پیش ہوئے،درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے سکولوں پر بچوں پر تشدد پر پابندی عائد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،قانون تعلیم ا ورانسانی حقوق کو فریق بنایا گیا ہے،آئی جی پولیس اسلام آبادکو بھی درخواست میں فریق بنایاگیا ہے ۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ بچوں پر تشددکی روک تھام کے اقدامات کرے،وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں پر تشددکے روک تھام کیلئے اقدامات کرے،عدالت نے کیس کی سماعت5مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے 2017 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے سرینڈر کیا تھا

Leave a Comment