Islamabad: Police arrest suspected suspects with fake travel documents

ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچنے والے شمشیر علی کے پاس جعلی ویزہ تھا۔. مسافر سوات کا رہائشی ہے اور پی کے895 سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ دوران امیگریشن مسافر کا ویزہ جعلی نکلا تو ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی کامران علی چین سے اسلام آباد پہنچا. تو اس نے امیگریشن حکام کے سامنے جنوبی کوریا کا ایمرجنسی پاسپورٹ پیش کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یمیگریشن حکام نے شک ہونے کی بنیاد پر جب اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے تنزانیہ کا جاری کردہ پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش میں امیگریشن حکام کے سامنے یہ بات آئی ہے. کہ ملزم کامران علی نے 16 لاکھ روپے کے عوض کوریا اور تنزانیہ کی جعلی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔ایف آئی اے نے ابتدائی پوچھ گوچھ کے بعد ملزمان شمشیر علی اور کامران علی کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے. جہاں ان سے مزید تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے۔
:مزید
.شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے
شیخوپورہ میں چٹی کوٹھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا. جس کے نتیجے میں تین ڈاکو مارے گئے. جبکہ مقابلے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے. کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے. کہ اس دوران پولیس آن پہنچی اور مقابلے کا آغاز ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرا میں لے لیا ہے۔
پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Comment