لاہور ماسٹرٹائلز کے مالک کی صاحبزادی اور جلال اینڈ سنز کے مالک کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین پاکستان کی مہنگی ترین شادی قرار دے رہے ہیں۔ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی کی شاہانہ تقریب کاایف بی آر نے بھی نوٹس لیااور ماسٹر ٹائل کے ڈائریکٹر سے شادی کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ایف بی آر نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمود اقبال سے شادی کے مختلف اخراجات کیلئے کی گئی ادائیگیوں کی تفصیل بھی مانگی تھی۔
نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق شادی میں ایونٹ پلاننگ،ڈیکوریشن سروسز فراہم کرنے والی “کے ایس سی کانسیپٹ”کمپنی کو کی گئی ادائیگی کی تفصیل بھی مانگی گئی تھی۔ایف بی آر نے مبین سٹوڈیو اینڈ عرفان احسن کو فوٹو گرافی کیلئے کی گئی ادائیگی کے ساتھ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو شادی میں پرفارمنس پر ادائیگی کی تفصیل بھی مانگی تھی۔ایف بی آر نے 16نومبر تک تفصیلات جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔