The slip speech at the World Economic Forum, hosted by the hosts

ڈیووس  سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے حامی اکثر یہ بات کہتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان بنا پرچی کے دنیا کے کسی بھی فورم پر فی البدیہہ تقریر کرنے کا فن رکھتے ہیں لیکن اب ان کے اسی فن کے غیر ملکی بھی مداح ہوگئے ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً 29 منٹ طویل فی البدیہہ خطاب کیا۔ جب وہ اپنا خطاب مکمل کرکے سوال و جواب کے سیشن کیلئے آئے تو میزبان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور فی البدیہہ تقریر کو متاثر کن کہا۔ وزیر اعظم جب تقریر کرنے کے بعد بیٹھنے لگے تو میزبان نے کہا کہ ’ مسٹر پرائم منسٹر ، ملک کیلئے اپنے عزائم سے آگاہ کرنے کا شکریہ، آپ نے بغیر کسی پرچی کی مدد سے انتہائی فصیح و بلیغ انداز میں اپنا وژن پیش کیا جو انتہائی متاثر کن ہے۔‘

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے آدھے گھنٹے سے زائد تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کسی پرچی کا سہارا نہیں لیا تھا۔ ان کی اس تقریر کو مسلم دنیا میں خوب سراہا گیا تھا۔

Leave a Comment