اسلام آباد:وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا
اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جلد سے جلد آٹے کی قیمت میں کمی لائی جائے ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرائس کنٹرول کمیٹی کو قیمتوں میں کمی کے لیے ٹاسک سونپ دیا ۔وزیراعظم نے پنجاب اور خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ سے مشاورت کی ہدایت دے دی ہیں جب کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی۔