لاہور پاکستانکرکٹٹیم کےفاسٹباؤلر حارثرﺅف بنگلہدیشکرکٹٹیم کیخلافٹی 20 سیریزکھیلنےکےبعدبگ بیشلیگ (بیبیایل) میںشرکتکیلئےدوبارہآسٹریلیاروانہہوگئےہیں۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا. انہوں نے پہلے میچ میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی. جبکہ دوسرے میچ میں 27 رنز کے بدلے میں ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میلبورن سٹارز نے حارث رؤف کا خلاءپر کرنے کیلئے لاہور قلندرز ہی کی ایک اور دریافت دلبر حسین کا انتخاب کیا تھا.
جو ڈیبیو میچ میں مہنگے ثابت ہوئے تاہم حارث رؤف کی واپسی کے باوجود وہ سکواڈ کیساتھ ہی موجود رہیں گے جس کے باعث انہیں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے مزید مواقع ملنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ میلبورن سٹارز نے بگ بیش کوالیفائر میں جمعے کو سڈنی سکسرز کا سامنا کرنا ہے. جس میں کامیابی کی صورت میں فائنل میں رسائی مل جائے گی جو 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔
.ڈیوڈ ہسی نے کہاکہ فاسٹ بولر میں انٹرنیشنل سطح پر بھی کارنامے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے
، جس طرح کی انھوں نے بگ بیش میں پرفارمنس دی مجھے امید ہے. کہ وہ پاکستان کی 100 ٹیسٹ، 400 ٹوئنٹی 20 اور 150 ون ڈے میچز میں نمائندگی کریں گے، وہ ہر میچ میں اپنی پوری کوشش کرتے ہیں،حارث ہماری ٹیم میں بڑی عمدگی سے فٹ ہوگئے۔
اس میچ میں میلبورن سٹارز کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں 8 فروری کو شیڈول فائنل میں پہنچ جائے گی لیکن اگر شکست کا سامنا کرنا پڑا تو بھی اسے فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک اور موقع ملے گا۔ اس لئے میلبورن سٹارز کیلئے یہ دونوں میچز ہی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور تمام تر نگاہیں پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف پر مرکوز ہیں۔
میلبورن سٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی نے انکشاف کیا ہے کہ لیگ سپنر سندیپ لامی چانے قومی فرائض کی انجام دہی کیلئے نیپال واپس جا چکے ہیں جو اومان اور امریکہ کیخلاف ٹرائی سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے اس لئے اب تمام نگاہیں پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف پر ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ وہ کوالیفائنگ فائنل میچ کیلئے دستیاب بھی ہوں گے